ہزاروں خواتین کی تصاویر بلا اجازت شیئر کرنیوالے غیر اخلاقی فیس بک پیج کیساتھ کیا ہوا؟

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی میں ایک متنازع فیس بک پیج کو پولیس کی تحقیقات کے بعد بند کر دیا گیا، جہاں ہزاروں مرد اپنی شریکِ حیات، بہنوں اور دیگر خواتین کی نجی اور قریبی تصاویر، اکثر ان کی اجازت کے بغیر، شیئر کرتے تھے۔

اس گروپ کا نام “Mia Moglie” (میری بیوی) تھا اور اس کے قریب 32 ہزار مرد ارکان تھے۔

پولیس کی کارروائی اور شکایات

اطالوی پوسٹل پولیس کے مطابق 2019 سے اب تک اس گروپ پر لاکھوں تصاویر شیئر کی گئیں۔ متعدد خواتین کی شکایات کے بعد 20 اگست کو فیس بک کے مالک ادارے میٹا نے یہ صفحہ مستقل طور پر بند کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق انہیں چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں شکایات موصول ہوئیں۔

خواتین کا استیصال اور ہتک

پوسٹل پولیس کی ڈپٹی ڈائریکٹر باربرا سٹرپاٹو نے بتایا کہ تصاویر میں زیادہ تر خواتین کی اجازت شامل نہیں تھی اور ان پر نازیبا تبصرے کیے جاتے تھے۔ بعض مرد اپنی بیویوں کی تصاویر بیچنے تک کی پیشکش کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی خوفناک تحریریں میں نے کسی سوشل میڈیا گروپ میں پہلی بار دیکھی ہیں۔

گروپ منتظمین کا نیا پلیٹ فارم

پیج بند ہونے سے قبل اس کے منتظمین نے اپنے اراکین کو ٹیلیگرام پر نئے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی اور فحش جملوں کے ساتھ ’اخلاقیات پرستوں‘ کو چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میٹا نے فیس بک، انسٹا گرام صارفین کو سب سے بڑی سہولت مفت فراہم کردی

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے گروپس بند ہونے کے بعد جلد ہی کسی اور نام سے دوبارہ سامنے آ جاتے ہیں۔

سماجی ردعمل اور قانون

فیمینسٹ کارکن اور مصنفہ کارولینا کاپریا نے بھی اس گروپ کی شکایت کی اور پولیس کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اٹلی میں 2019 میں ’ریوینج پورن‘ کے خلاف قانون پاس کیا گیا تھا جس کے تحت کسی کی قریبی تصاویر غیر قانونی طور پر پھیلانے پر 6 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پلیٹ فارمز کی مزاحمت

پولیس کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز تعاون کرتے ہیں، مگر ٹیلیگرام کی جانب سے تعاون نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ وہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کا دعویٰ نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اے آئی ترجمہ فیچر متعارف کرا دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک ایسے پلیٹ فارمز فوری طور پر اکاؤنٹس اور چینلز ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کریں گے، اس طرح کے غیر اخلاقی گروپس دوبارہ ابھرتے رہیں گے۔

آئندہ قانونی کارروائی

پوسٹل پولیس تحقیقات مکمل کرنے کے بعد یہ کیس روم کے پراسیکیوٹر کے حوالے کرے گی تاکہ ذمہ داروں پر فردِ جرم عائد کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟