وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔
یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول جلوس کے لیے پلان جاری کردیا
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ہے۔
تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔