جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری، 17 سال بعد فیصل آباد کو میزبانی مل گئی

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2025-27 مہم کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ٹی20سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں باقی 2 میچ ہوں گے۔

ون ڈے سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگی۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ آخری بار اپریل 2008 میں پاکستان نے یہاں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمیر احمد سید نے کہا کہ نئی ڈبلیو ٹی سی سائیکل کا آغاز موجودہ چیمپئن کے خلاف ہوگا جو کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے معیاری کرکٹ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیسٹ کرکٹ قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ، کونسی تبدیلیوں پر زور دیا جارہا ہے؟

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ مکمل شیڈول:

  • 12 تا 16 اکتوبر – پہلا ٹیسٹ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
  • 20 تا 24 اکتوبر – دوسرا ٹیسٹ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
  • 28 اکتوبر – پہلا ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
  • 31 اکتوبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور
  • 1 نومبر – تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور
  • 4 نومبر – پہلا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
  • 6 نومبر – دوسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
  • 8 نومبر – تیسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟