7 ستمبر یومِ فضائیہ: ایم ایم عالم کا کارنامہ اور شاہینوں کی بہادری آج بھی یادگار

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی۔

اسی یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔

ایم ایم عالم کا سنہرا باب

1965 کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے۔

انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ معجزہ آج بھی پاک فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔

شیر دل جوانوں کی بہادری

1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرات اور مہارت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

ان کی جانبازی نے پاکستان کو میدانِ جنگ میں برتری دلائی اور قوم کو سربلند کیا۔

صدرِ مملکت کا پیغام

صدرِ پاکستان نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں نہ صرف ماضی کی فتوحات یاد دلاتا ہے بلکہ پاک فضائیہ کی خدمت، جذبے اور قربانی کی زندہ روایت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

صدر نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں ہمارے ہوا بازوں نے مشکل ترین حالات کے باوجود بے مثال جرات اور عزم کی تاریخ رقم کی۔ ان کے دلیرانہ کارناموں نے نہ صرف دشمن کو جواب دیا بلکہ پوری قوم کے حوصلے بلند کیے۔ یہ جذبہ آج بھی ہر نسل کے فضائی محافظوں میں زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید، پیشہ ور اور قابل ادارہ بن چکی ہے جس نے ہر دور میں اپنی صلاحیتوں سے قوم کو فخر بخشا ہے۔ چاہے 1965 کی جنگ ہو یا حالیہ معرکۂ حق بنیانِ مرصوص، ہمارے ہوا بازوں نے ہمیشہ دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا نے پاک فضائیہ کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے اور یہ قوت پاکستان کے دفاع کی مضبوط ترین ضمانت ہے۔

انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی سب سے عظیم ہے اور ان کے پیارے ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اسی طرح غازیوں کا جذبہ اور استقامت بہادری کی روشن مثال ہے۔

وزیراعظم کا خراجِ تحسین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے جانبازوں اور شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوم فضائیہ کا یہ تاریخی دن ہمیں پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی جرات اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

یہ بھی پڑھیے: دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اپنے آپ کو ایک اعلیٰ اور پیشہ ور ادارے کے طور پر منوایا ہے اور آج اس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں۔

شہباز شریف نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاک فضائیہ کے جوانوں کی شجاعت اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نئی نسل کو بہادری اور لگن کے جذبے کی یاد دہانی کرواتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ تاریخ میں بھی پاک فضائیہ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، بے باک قیادت اور جنگی صلاحیتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ کسی بھی بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق و باطل میں فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔

شہدا کو خراجِ عقیدت

یومِ فضائیہ کے موقع پر آج قوم اپنے شہداء کو بھی یاد کر رہی ہے، جن میں نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی