اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور مضبوط کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید بڑھا دیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,57,000 کی حد عبور کر گیا۔

صبح 10 بج کر 30 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 156,941 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 853 پوائنٹس یا 0.55 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس 157,088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

تیزی کا رجحان سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیداوار اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں رہا۔

اہم حصص جیسے حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل سبز نشان میں ٹریڈ کرتے دکھائی دیے۔

اہم پیش رفت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 500 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ ہوا، جس کی مفاہمتی یادداشت پر امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز اور پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں دستخط ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا

امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہیں۔

مزید پڑھیں:برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند، معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

گزشتہ روز یعنی پیر کے دن بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی جب کے ایس ای 100 انڈیکس 1,810 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 156,087 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر ایشیائی اسٹاک میں منگل کو اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے شرح سود میں کمی کرے گا، جس سے مارکیٹ میں نئی جان پڑی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ کا اصل سبب کیا ہے؟

وال اسٹریٹ میں بھی مثبت رجحان رہا جہاں نیسڈیک نے نئی بلند ترین سطح حاصل کی۔

سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ رواں ماہ شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی یقینی ہے جبکہ توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا فیڈ مزید بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 50 بیسز پوائنٹس کی کمی بھی کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں

ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی