اڈیالہ جیل کے باہر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی کووریج کرنے پر وی نیوز کے سینیئر رپورٹر بلال عباسی سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل
بلال عباسی کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں کام سے روکے جانے کی وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے شدید مذمت کی۔
وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی سے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کوریج کرنے پر پولیس کے ایس ایچ او نے موبائل ضبط کر لیا
پولیس بھی لگتا ہے علیمہ خان کے اشاروں پر چل رہی ہے— Ammar Masood (@ammarmasood3) September 9, 2025
ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں عمار مسعود نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ پولیس نے یہ کارروائی علیمہ خان کے کہنے پر کی ہے اور یہ سب ان کے اشاروں پر ہورہا ہے۔
مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافی طیب بلوچ پر تشدد، پی ایف یو جے نے احتجاج کی کال دیدی

یاد رہے کہ یہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران سینیئر صحافی طیب بلوچ کو سوال کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دیگر صحافی فیصل حکیم اور اعجاز احمد نے جب انہیں بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی تشدد کا نشانہ بنے۔
مزید پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل
قبل ازیں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈے پھینکنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا تھا۔