بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر بھارتی شدت پسندوں کے شدید ردِعمل کی زد میں آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نکالنے میں میرا کردار نہیں، بھارت کیخلاف ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی

اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شدت پسند صارفین نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’غدار‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔

دوسرے صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے دشمنوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم یہ شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھتے ہوں گے‘۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر جاری اس مہم نے کرکٹ حلقوں میں بھی ہلچل مچادی ہے، تاہم سوریا کمار یادیو کی جانب سے تاحال کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp