ایپل نے اپنی سالانہ ایپل ایونٹ 2025 کے دوران نئی الٹرا واچ 3 کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 17 اور دیگر مصنوعات بھی پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل واچ سیریز 10 متعارف، خاص بات کیا ہے؟
ایپل واچ الٹرا 3 کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی اسمارٹ واچ ہے جس میں جدید ترین اولیڈ ریٹینا ڈسپلے اور بہتر زاویے سے دیکھنے کی صلاحیت شامل ہے۔ نئی واچ کی بیٹری 42 گھنٹے تک چلتی ہے، جو کسی بھی ایپل واچ کی سب سے طویل بیٹری لائف ہے۔
نئی واچ میں ایپل کا جدید ترین S10 چپ سیٹ نصب ہے، جو سابقہ S9 چپ کے مقابلے میں زیادہ تیز اور مؤثر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
Specs – Apple Watch SE 3 🆚 Apple Watch Series 11 🆚 Apple Watch Ultra 3 pic.twitter.com/WWDiLgAuoP
— Apple Design (@TheAppleDesign) September 11, 2025
بلڈ پریشر مانیٹرنگ
ایپل واچ الٹرا 3 میں پہلی بار ہائی بلڈ پریشر (ہائپرٹینشن) کی نگرانی کرنے والا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیچر صارف کو بروقت الرٹ دیتا ہے اور صحت کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے مفید مشورے فراہم کرتا ہے۔
سیٹلائٹ کے ذریعے پیغام رسانی
ایپل واچ الٹرا 3 میں نیا سیٹلائٹ ٹیکسٹنگ فیچر بھی شامل ہے، جو دور دراز علاقوں میں جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوتا، وہاں ہنگامی پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اپنے کچھ آلات کی لانچنگ مؤخر کردی
ایپل واچ الٹرا 3 کی قیمت 799 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ یہ واچ 19 ستمبر 2025 سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ فی الحال یہ واچ پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، جس کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11 اور واچ SE ماڈلز بھی پیش کیے گئے ہیں۔