سعودی عرب نے شام کی حکومت ساڑھے 16 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ہدایات کے تحت کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے چیف ایگزیکٹو سلطان المرشد اور شام کے وزیر توانائی محمد البشیر نے اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
مزید پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت
اس گرانٹ کا مقصد شام کی ریفائنریز کے آپریشنز کو بہتر بنانا، ان کی مالی و عملی پائیداری کو یقینی بنانا اور اقتصادی ترقی کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔
یہ اقدام اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کرنے، اہم شعبوں کی ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔