صدر آصف زرداری کا جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں متاثرین اپنے گھروں سے محروم اور روزگار کے ذرائع سے کٹ چکے ہیں، جو اس قدرتی آفت کی شدت کو اجاگر کرتا ہے۔

صدر زرداری نے یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بے پناہ جانی اور اقتصادی نقصان ہوا، وزیراعظم کا ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام صوبائی حکومت، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے بھرپور تعاون سے جاری ہیں اور متاثرین کو فوری طور پر بنیادی ضروریات پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں کسانوں اور غذائی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: زرعی و ماحولیاتی ایمرجنسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم، فوری امداد اور عالمی اپیل کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ زرعی ایمرجنسی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر نافذ کی گئی ہے تاکہ کسانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور زرعی شعبے کی جلد بحالی ممکن بنائی جاسکے۔ اس اقدام کا مقصد غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور ملکی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور جاری ریلیف آپریشنز میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ متاثرہ علاقوں کی فوری ضروریات اور طویل المدتی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے