نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے جمعہ کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف نوجوانوں کے شدید احتجاج نے وزیراعظم کے پی شرما کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا تھا۔
73 سالہ کرکی نوجوان مظاہرین کی غیر متوقع حمایت یافتہ رہنما بن کر ابھریں، جنہوں نے سوشل میڈیا اور پھر سڑکوں پر نکل کر سب سے بڑی عوامی تحریک برپا کی۔
مزید پڑھیں: نیپالی وزرا اور اہل خانہ کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل
کرکی 2016 میں نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہوئیں اور کرپشن کے خلاف سخت مؤقف کے باعث مشہور رہیں۔
ماہرین کے مطابق وہ بحران کے اس وقت میں دیانت داری اور قانون کی بالادستی کی علامت سمجھی جا رہی ہیں۔
نیپال پولیس کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں اب تک 51 افراد ہلاک اور 1700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔