سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کے لیے جاری ہدایات میں شامل نکات کونسے ہیں؟

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات 2025-26 کے حوالے سے امیدواروں اور ان کے حامیوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق، پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل رولز 1976 اور اس میں 2025 میں کی گئی ترامیم کے تحت سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور بعض سرگرمیاں سختی سے ممنوع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا

ہدایات کے مطابق امیدوار یا ان کے حامیوں کی جانب سے ناشتہ، دوپہر یا رات کے کھانے کی تقاریب کا اہتمام ممنوع ہوگا۔ ان پینا فلیکس بینرز کی نمائش یا آویزاں کرنے کی اجازت نہیں ہوگیہ جن کا سائز قواعد کے مطابق نہ ہو۔

اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے تحائف کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کو قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟