پاکستان ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی واچ لسٹ سے کامیابی کے ساتھ کلیئر

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر پاکستان نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے اپنا نام نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جو ملک میں کھیلوں کی کمیونٹی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (اے ڈی او پی) کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التوا اصلاحی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات پر مکمل پابندی لگادی

ستمبر میں واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اے ڈی او پی کے عملے کی انتھک کوششوں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی قیادت میں نہ صرف پالیسی ہم آہنگی بلکہ طریقہ کار میں اصلاحات بھی بروقت نافذ کی گئیں تاکہ پاکستان سخت عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔

ستمبر 2024 میں پاکستان کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر جنوری 2025 تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے گئے تو خودکار طور پر عدم تعمیل کی حیثیت ہو جائے گی، جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی پرچم تلے کھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ملک کو کھیلوں کی دنیا میں تنہائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے کہاکہ یہ محض ایک بیوروکریٹک کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں اور اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے زندگی کی نئی لہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا میر پاکستان کا فخر ہیں، کھیلوں میں خواتین کو برابر مواقع دیں گے : وزیر اعظم

عالمی اسپورٹنگ پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کی تیاری کرنے والے ملک کے لیے واڈا سے یہ کلیئرنس ایک اہم سنگ میل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی