وفاقی وزیرِ تجارت 3روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے جہاں وہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تجارت جام کمال ڈھاکا پہنچ گئے، بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات طے

وزارتِ تجارت کے مطابق جام کمال خان اپنے دورے کے دوران پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کی صدارت کریں گے اور پاکستان ایران مشترکہ بزنس فورم کی کو چیئرمین شپ بھی کریں گے۔

اتوار کے اور تہران پہنچنے پر امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں ایران کی وزارتِ شاہراہ و شہری ترقی کے مشیر امین طرفاع نے خوش آمدید کہا۔

ترجمان وزارتِ تجارت کے مطابق وزیرِ تجارت اپنے قیام کے دوران ایرانی وزرا اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان کے لیے تجارتی مواقع کی نوید ہے، وزیر تجارت جام کمال

خیال رہے کہ اگست میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

ان معاہدوں میں پودوں کے تحفظ اور قرنطینہ، میر جاوہ۔تفتان بارڈر گیٹ کے مشترکہ استعمال، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون، اور اطلاعات و مواصلات کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ