قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آج کا میچ جیتنے کے لیے پُرجوش ہیں، آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ آج بھی تسلسل جاری رکھیں گے۔
ایشیا کپ ٹی ٹونٹی،پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ pic.twitter.com/67X3G3i8FD
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) September 14, 2025
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بیٹنگ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ نے کرکٹ مداحوں میں جوش و خروش کو دوچند کر دیا ہے۔
ملک بھر میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے پیشِ نظر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کردی گئی ہیں تاکہ عوام براہ راست میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاک بھارت کرکٹ میچ کو معرکہ قرار دے دیا اج پاکستان اور بھارت کا تاریخی میچ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں لائیو دکھایا جائے گا pic.twitter.com/xe09YhJ2t0
— Sukkur House (@SukkurHouse) September 14, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی کے ساحل پر واقع پورٹ گرینڈ میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں شائقین بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ تفریحی ماحول اور ذائقہ دار کھانوں سے بھی محظوظ ہوں گے۔
اس کے علاوہ متعدد نجی تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر بھی میچ براہ راست دکھانے کے لیے اسکرینز لگائی گئی ہیں، جس سے شائقین کو اجتماعی ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔