امریکی کمپنی پاکستان کے ’ پنک ہمالین سالٹ‘ پر سرمایہ کاری کرے گی

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو ان کارپوریشن نے پاکستان میں پائے جانے والے پنک ہمالین سالٹ کے ذخائر نکالنے اور ایکسپورٹ کی مد میں دو سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔

نمک کی درآمد، تیاری اور سپلائی کے حوالے سے شہرت یافتہ معروف امریکی کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو اِن کارپوریشن نے سفیر پاکستان مسعود خان سے ملاقات میں یہ پیشکش کی اور انہیں اس حوالے سے باقاعدہ بریفنگ دی۔

امریکا کی مختلف ریاستوں اور برطانیہ سے پاکستان آںے والی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو ان کارپوریشن کی اعلی قیادت کے وفد میں صدر اور سی ای او احمد این خان، نائب صدر ٹیڈ ایم بالنٹائن، چیف کمیونی کیشن آفیسر محمد ایم خان، جیفری میلنڈر، ایم شمشیر خان، مارٹن عنصر (وینکوور کینیڈا)، نسیم طیب (وینکوور کینیڈا)، ڈین ٹیریٹ (وینکوور کینیڈا)، رانا ریحان انور (سینٹ لوئس)، ٹونی گارسن (لندن انگلینڈ) اور عتیق رانا ( سینٹ لوئس) شامل تھے۔

کمپنی نے سفیر پاکستان مسعود خان کو بتایا کمپنی پاکستان میں پائے جانے والے پنک سالٹ کو نکالنے، پروسیسنگ اور اس کی عالمی سطح پر تقسیم میں تقریباً دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

سفیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں پنک سالٹ کے وسیع ذخائر موجود ہیں جس کی سالانہ آمدنی 12 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً 22.22 ارب ٹن پنک سالٹ کے قدرتی وسائل موجود ہیں جو زیادہ تر کالا باغ، ورچہ، کھیوڑہ اور بہادر خیل کے سالٹ رینج کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ ان ذخائر کی بدولت بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

بتایا گیا کہ پالیسی فریم ورک، پروسیسنگ، پیکیجنگ اور عالمی سطح پر تقسیم کے لیے سہولیات کی کمی کے سبب اس وقت پاکستان اس منفرد نمک کی ایکسپورٹ سے صرف 70 ملین ڈالر کماتا ہے جبکہ یہ صلاحیت تقریباً بارہ ارب ڈالر سالانہ ہے۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ گلابی نمک کی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جو اس شعبے میں منافع بخش کاروباری منصوبے کی ضمانت دیتی ہے، انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ کمپنی کو اپنے کاروباری منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد میں ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟