’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہی ہیں بلکہ بے گھر افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری سامان کی فراہمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی اپنی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے چند کپڑوں کو دکھاتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد نے ایسے پرانے اور خراب کپڑے بھیجے جو پہننے کے قابل بھی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عوام سے امداد کی اپیل

گلوکارہ نے اس عمل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’خدارا، ایسی خراب چیزیں مت بھیجیں۔ کیا آپ دوسروں کو انسان نہیں سمجھتے؟ اگر آپ ایسی چیزیں بھیجیں گے تو ہم انہیں قبول نہیں کریں گے‘۔

حدیقہ کیانی کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں متاثرین کے لیے آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی مدد کے لیے صرف جذبہ ہی نہیں، عزتِ نفس کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ استعمال شدہ کپڑے اور جوتے دینے میں حرج نہیں ہے مگر ایسے کپڑے اور جوتے جو اپنی طبعی عمر پوری کر چکے وہ مت دیں ایسے استعمال شدہ کپڑے دیں جو قابل استعمال ہوں انہیں دھو کر استری کر کے درست حالت میں دیں جس میں آپ خود استعمال کرتے ہیں۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ اپنے اسٹور کی صفائی کر کے کسی کو کچھ نا بھیجیں اس سے بہتر چیزیں لنڈے میں ملتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیز وہ بھیجیں جس کو کھول کر اگلے کی عزت نفس مجروح نا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟