انسان کو نیند کیسے آتی ہے؟

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں سیکڑوں لوگ نیند کو بہت ہی معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں حالانہ ان کا جسم خود بھی نیند کے لیے کام کرتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق نیند کو نظر انداز یا پھر جنہیں نیند نہیں آتی ایسے لوگوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی مواقع پر لوگ خود نہیں سوتے جبکہ کچھ لوگوں کو نیند ہی نہیں آتی یا پھر انہیں سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نیند کے مسائل ہونے کی ایک اہم وجہ جسم میں میلاٹونین کی کم پیداوار ہو سکتی ہے۔

میلاٹونین دماغ کے گلینڈ سے نکلنے والا ایک ہارمون ہے جو اندھیرے میں نیند کے جذبات کو ابھارتا ہے اور نصف شب 2 بجے کے قریب یہ عروج پر ہوتا ہے۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ انسانی جسم میں بننے والا یہ ہارمون ہماری نیند کے تمام مرحلوں کا ذمے دار ہوتا ہے اور یہ 80 فیصد سے زیادہ رات کو بنتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسانی جسم میں دن کی روشنی میں یہ عمل رک جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق میلاٹونین ہارمون دماغ کو دن اور رات کے حوالے سے سگنلز بھیجتا ہے۔

ماہرین صحت ڈاکڑ وانگ کے مطابق انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے جسم میں میلاٹونین کی پیداوار کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

ڈاکڑ وانگ کے مطابق بچپن میں میلاٹونین کی پیداوار انسانی جسم میں عروج پر ہوتی ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے اور 30 سال کے بعد انسانی جسم میں یہ آدھے سے بھی کم تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باعث کئی لوگ 30 سال کی عمر کے بعد زیادہ دیر تک نہیں سو پاتے۔

ڈاکڑ وانگ کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد پستے، انڈے اور مچھلی کھاسکتے ہیں کیونکہ اس میں میلاٹونین ہوتا ہے جبکہ اس حوالے سے دوائیں بھی لی جاسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

ویڈیو

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘