چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سلمان منصور بھی عدالت میں موجود تھے۔

وکیل قاسم ودود نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست میں جو استدعا تک نہیں کی گئی، عدالت نے وہ ریلیف بھی دے دیا۔ نہ تو رولز کو چیلنج کیا گیا اور نہ ہی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

یہ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت داخل کی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور اپنی ذمہ داریاں قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔

اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس معاملے کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ قانونی تعیناتی کو ثابت کیا جا سکے۔

ریکارڈ کے مطابق میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) تعینات کیا گیا تھا جبکہ اگلے ہی روز 25 مئی 2023 کو انہیں چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تقرر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے 99 صفحوں کا تحریری فیصلے جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے سے کسی سینیئر ممبر کو عارضی چیئرمین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی بطور چیئرمین پی ٹی اے تقرری کا فیصلہ مئی 2023 میں وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت