پاک سعودی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا، عطا تارڑ

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری پاکستان کے نصیب میں آئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک سعادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے اس تاریخی معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سعودی سرزمین پر پاکستانی پرچموں کی بہار دیکھنے کو ملی، جو اس معاہدے کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اسی طرح پاکستان کی سرزمین میں ہر جگہ سعودی عرب کے پرچم لہرا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دور تھا جس میں پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہوا۔ اس وقت کے وزیراعظم ہر ملک میں جا کر یہی کہتے تھے کہ مجھے ہر چیز آپ سے بہتر معلوم ہے۔ ان کے مزاج میں تکبر تھا،  فکر میں گہرائی نہیں تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اور یہ معاہدہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت بھی بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک مثالی ٹیم ورک کر رہے ہیں۔ اور سنگ میل عبور ہورہے ہیں۔ اس ٹیم کی کوششوں سے پاکستان عالمی تنہائی سے باہر نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا کو ادراک ہوچکا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سنجیدہ ہے، انہیں اپنے ملک کا مفاد عزیز ہے۔وہ اس ٹیم کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ یہی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

سلمان خان فلم کی شوٹنگ سے عارضی وقفہ کیوں لے رہے ہیں؟

افغان طالبان کی قید سے رہائی پانے والا برطانوی جوڑا وطن واپس پہنچ گیا

ارشدیپ سنگھ ٹی 20 انٹرنیشل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے

اسرائیل حماس جنگ: امریکی عوام کا اسرائیل سے فاصلہ، فلسطینی ریاست کی حمایت بڑھنے لگی

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے