ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان ایک دلچسپ لمحے کا باعث بنے، جب وہ بولڈ ہونے کے باوجود ریویو مانگ بیٹھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
یہ واقعہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جب راشد خان ایک گیند پر واضح طور پر بولڈ ہو گئے۔ تاہم آؤٹ ہونے کے فوری بعد انہوں نے امپائر سے ڈی آر ایس (ڈسیژن ریویو سسٹم) کا مطالبہ کیا۔ امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں بتایا کہ وہ ایل بی ڈبلیو نہیں بلکہ بولڈ ہوئے ہیں، جس پر راشد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔
AFG CAPTAIN RASHID KHAN TAKING REVIEW AFTER GETTING CLEAN BOWLED 🤦♂️😂
SECOND BEST ASIAN TEAM FOR A REASON 🥴🔥#AFGvSL #AsiaCup pic.twitter.com/RMHCNsD4Io— Amir (@khano_3) September 18, 2025
راشد خان کے اس ردِ عمل پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف میمز اور تبصرے دیکھنے میں آئے۔ کچھ صارفین نے اسے ’کنفیوز کپتانی‘ قرار دیا، جبکہ کئی نے اس لمحے کو میچ کا سب سے دلچسپ واقعہ کہا۔
عامر قریشی نے لکھا کہ آج راشد خان نے کلین بولڈ ہو کر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آج راشد خان نے کلین بولڈ ہو کر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا 🤣🤣 pic.twitter.com/SK0DNznov4
— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) September 18, 2025
ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا ’پیچھے تو دیکھو راشد خان‘۔
Peecha to dekho Rashid Khan 😂😂
My man is taking Review after getting Bowled Out 😂#AsiaCup2025 pic.twitter.com/RrlEvwkAGT— Over Thinker Lawyer (@Mujha_q_Nakala) September 18, 2025
عثمان نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ تو راشد خان کا ’موئے موئے‘ ہو گیا۔
MOYE MOYE for Rashid Khan! 🫣#SLvAFG | #AsiaCup2025
— Usman (@jamilmusman_) September 18, 2025
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیاء کپ کے 11ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم سُپر فور مرحلے سے باہر ہوگئی۔













