بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، جس کی جھلک انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
View this post on Instagram
دیپیکا نے شوٹنگ کے پہلے دن کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ شاہ رخ خان کا ہاتھ تھامے نظر آئیں۔ اداکارہ نے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا:
’تقریباً 18 سال پہلے فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے مجھے پہلا سبق دیا تھا کہ فلم بنانے کا تجربہ اور تعلقات اس کی کامیابی سے زیادہ اہم ہیں۔ میں نے یہ سبق ہمیشہ یاد رکھا، اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنی چھٹی فلم ایک ساتھ بنا رہے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ’کالکی 2‘ سے دیپیکا پڈوکون کی علیحدگی، وجہ اسکرپٹ میں تبدیلی یا معاوضے کا تنازع؟
فلم ’کنگ‘ دیپیکا اور شاہ رخ خان کی چھٹی مشترکہ فلم ہے۔ اس سے قبل دونوں نے ’اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان‘ اور ’جوان‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی، جو سبھی ناظرین کو بے حد پسند آئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دیپیکا پڈوکون کو حال ہی میں پربھاس کی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل سے نکال دیا گیا۔
فلم ساز ادارے وائیانتی موویز نے اپنے بیان میں کہا کہ غور و فکر کے بعد انہوں نے اداکارہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔