سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف یکم اکتوبر سے کارروائی شروع کی جائے گی۔

ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے نادرا اور لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے سوشل میڈیا پر اپنی عیش و عشرت دکھانے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کو بھی کڑی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

مہنگی گاڑیاں، جائیدادیں اور زیورات چھپانے والوں پر نظر

مہنگی گاڑیوں، کشتیوں، موٹرسائیکلوں، فارم ہاؤسز، فلیٹس، بنگلوں اور قیمتی کپڑوں، جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والے افراد کے گوشواروں کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا

شادیوں میں 20،20 ہزار ڈالر کے سوٹ پہننے اور نوٹ نچھاور کرنے والے بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

نادرا کی معاونت، مکمل تفصیلات ایف بی آر کے پاس

ایف بی آر حکام کے مطابق نادرا کی معاونت سے ان افراد کے کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز، بیرون ملک سفر اور دیگر اخراجات کی تمام تر تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔

گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر

ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

 جو افراد مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ