ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے پر خبروں میں رہنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تاہم اس بار وجہ کچھ اور ہے۔
عمان کے خلاف جیت کے بعد سوریا کمار یادو نے حریف کھلاڑیوں کے ساتھ غیر معمولی دوستانہ انداز اختیار کیا۔ عمانی اوپنر عامر کلیم، جو کراچی میں پیدا ہوئے اور بھارت کے خلاف 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کو انہوں نے خصوصی گلے لگایا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا
میچ کے بعد بھارتی کپتان عمانی کھلاڑیوں کے پاس گئے جہاں ڈپٹی ہیڈ کوچ نے ان کا تعارف کرایا۔ سوریا کمار یادو نے عمانی کپتان جتندر سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں سے بات چیت کی انہیں کھیل کے مختلف مراحل میں بیٹنگ کے طریقے بتائے اور ان کی ہمت افزائی کی۔
That’s a good hug by India’s captain SKY to Karachi born Aamir Kaleem. That’s commendable 👏 #Asiacup pic.twitter.com/08tC7KTwcx
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 19, 2025
یادو نے عمانی ٹیم کو بے خوف کھیل پیش کرنے پر سراہا اور خاص طور پر عامر کلیم اور حماد مرزا کی نصف سنچری اننگز کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ اپنے ملک کے نوجوانوں کے لیے مثال بنے گی۔
اس موقع پر عمانی کھلاڑیوں نے بھارتی کپتان کے ساتھ گروپ فوٹو اور سیلفیاں بھی لیں، اور ان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔