پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کے ایشیا کپ کے دوران دبئی جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم اس وقت دبئی میں نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار
اظہر محمود نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں لاہور کے ایک گالف کورس میں نظر آ رہے ہیں۔
“Breaking news: Babar spotted in Dubai 👀 … oh wait, that’s just him slicing another superb golf shot on a beautiful golf course here in Lahore 🤣⛳ #Lahore#Golf #PAKvIND @babarazam258 pic.twitter.com/Ynr7V16hfI
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) September 21, 2025
انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کہا جا رہا ہے کہ بابر دبئی میں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ تو میرے ساتھ لاہور میں گالف کھیل رہے تھے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم جو ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد سے مختصر فارمیٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔
ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے دوران سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں کہ بابر اعظم اچانک دبئی پہنچ گئے ہیں اور ممکنہ طور پر قومی ٹی20 اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے جا رہے ہیں، جس کی حقیقت اب سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل عمر گل کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔