ڈیگاری قتل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں مرد و خاتون کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اقبال کاسی کی عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

ملزم کی جانب سے عدالت میں اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشرتی سختیوں کی نظرایک اور دوہرا قتل!

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں رواں برس جون میں عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کو سرعام بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو جولائی کے آخری ہفتے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا اور پولیس حرکت میں آئی۔

واقعے کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے تحت مرکزی ملزم بشیر احمد، ستکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز ستکزئی، ان کے 4 بھائی، 2 محافظ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا خونی سلسلہ، نصیرآباد سرفہرست

مدعی مقدمہ کے مطابق بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا۔ الزام لگایا گیا کہ شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان، جان محمد، بشیر احمد اور دیگر 15 نامعلوم افراد بھی اس واقعے میں ملوث تھے۔

مدعی کے بیان کے مطابق دونوں کو سردار شیر باز خان کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں کاروکاری کا فیصلہ سنایا گیا اور قتل کا حکم دیا گیا۔

بعدازاں دونوں کو گاڑیوں کے ذریعے کوئٹہ کے مضافات میں لے جا کر ڈیگاری کے مقام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار