پاکستان کلمے کے نام پر بنا، اس کی ترقی و خوشحالی اللہ کے ذمے ہے: اسحاق ڈار

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان دنیا میں رہنے کے لیے اللہ نے قائم کیا اور یہ واحد ملک ہے جو کلمے کے نام پر بنا، سعودی عرب بھی کلمے کے نام پر نہیں بنا، اس کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں معیشت مضبوط ہو رہی تھی، ہماری اسٹاک مارکیٹ جنوبی ایشیا میں بہترین تھی اور دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی۔

ان کا کہنا تھا پانچ سال میں جو پانامہ ڈرامہ، ن لیگ کو فارغ کرو اس طرح کی چیزیں آج پاکستان بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں دنیا کے تمام ادارے ہماری طرف دیکھ رہے تھے، بدقسمتی سےآج پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، پچھلے سال پاکستان کی معیشت دنیا کی 45ویں معیشت تھی، 24 ویں معیشت سے 20 ویں معیشت پر داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی، کیا وجہ ہے پیشگوئی کے باجود ہم 47ویں معیشت بن گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں، شہباز شریف کی لیڈرشپ میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، نیت اور محنت درکار ہے پاکستان ترقی کرے گا، شہباز شریف کی قیادت میں پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری لاسکیں، کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں، آپ کے پاس تاریخ موجود ہے کہ کس نےمعیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اللہ ہمت دے گا، پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے، میرا ایمان ہے پاکستان ترقی کرے گا، پاکستان دنیا میں رہنے کے لیے اللہ نے قائم کیا اور یہ واحد ملک ہے جو کلمے کے نام پر بنا، سعودی عرب بھی کلمے کے نام پر نہیں بنا، اس کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا