مشرق وسطیٰ میں بھارتی جاسوس دراصل اسرائیل کے لیے کام کر رہے ہیں، محمد علی درانی

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات بھارتی جاسوس دراصل بھارت کے نہیں بلکہ اسرائیل کے مفاد میں سرگرم ہیں۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک اپنی سرزمین سے ایسے بھارتی ملازمین اور جاسوسوں کو نکال دیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک سعودی معاہدے کے بعد خطے کے دیگر ممالک کو بھی محتاط اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ متعدد بھارتی شہری اہم عہدوں پر تعینات کیے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ مقامی نگرانی اور جاسوسی کے طریقے اپنانے میں ملوث ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بھارت کے ذریعے وہی جاسوسی نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے جو ایران میں مشاہدہ کیا گیا، جہاں درانی کے بقول بھارتی ذریعے اسرائیل کے لیے معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی

سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے قطر پر حالیہ حملے میں بھارتی جاسوسوں کا کردار رہا ہو اور وہ خطے کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ مسلم ممالک ایک مشترکہ فورس قائم کریں اور وہاں کے ریٹائرڈ پاکستانی فوجی اس کے لیے تربیت یافتہ اہلکار فراہم کریں تاکہ مسلم اُمّہ کے دفاعی و حفاظتی تقاضے پورے ہو سکیں۔

درانی نے ایک اور الزام میں کہا کہ ماضی میں جو ڈرون مختلف تنازعات میں آئے، ان کا تعلق بھی اسرائیل سے ہو سکتا ہے۔ ان نکات کو انہوں نے احتیاطی انداز میں پیش کیا اور علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان ڈیمبیلے فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے

60  ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے

ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر بنانے کے لیے روس سے معاہدہ اس ہفتے متوقع

’ خوشی بھی، تشویش بھی‘، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر عوامی ردعمل

بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے اور پرانے بلیو ایریا میں کیا فرق ہے؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار