پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ ’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ کی 30ویں سالگرہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے تاریخی بیجنگ اعلامیے کے عہد کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں خواتین کی قیادت کے کردار کو اجاگر کیا، جن میں مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا انتخاب اور حال ہی میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کے بااختیار بنانے کے سفر کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد

انہوں نے پاکستان میں خواتین کے تحفظ اور ترقی کے لیے کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کیا جن میں صنفی تشدد کی عدالتیں، خواتین کے پولیس اسٹیشنز، خواتین کی حیثیت کے کمیشن، خواتین کے تحفظ سے متعلق ترقی پسند قوانین، اور سماجی تحفظ کے منصوبے جیسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور وزیراعظم یوتھ پروگرام شامل ہیں۔

اسحاق ڈار نے ’بیجنگ 30 ایجنڈا‘ کے تحت مزید تیز رفتار اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو غربت اور تشدد سے آزاد زندگی دینے کے لیے مالی وسائل، تعاون اور شراکت داری میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے تاکہ وہ پائیدار ترقی کی قیادت کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم اور صدر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور

ویڈیو

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

اسلام آباد میں قتل کی انوکھی واردات میں ملوث جوڑا 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوا؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار