اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈ لائن یکم اکتوبر مقرر

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف نہ صرف مقدمات درج ہوں گے، بلکہ گرفتاریاں بھی ہوں گی اور گاڑیاں ضبط بھی کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ کارروائی بلا امتیاز ہوگی، شہری کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، اس مقصد کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس، ایف 6 سہولت مرکز اور ٹریفک سہولت وینز پر لائسنس بنوائے جا سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی صرف فزیکل کاپی کو قبول کیا جائے گا، ڈیجیٹل کاپی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

ان کے مطابق ایک ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

حمزہ ہمایوں نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ

بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس

ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی درخواستیں مسترد

ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس کی نیلامی کا خطرہ

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار