امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل دن میں پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، مصر اور اردن کی قیادت سے بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی تقریب شامل ہیں۔