فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹس بھیج کر ان سے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
گزشتہ روز یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ایف بی آر نے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار رجسٹرڈ ہیں اور ان میں بھی محض 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر جیولرز اپنی اصل آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپاتے ہیں، اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے اسلام آباد کی ایک بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔