نیو یارک میں امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے فرانسیسی صدر کی گاڑی روک دی گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو نیویارک میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے نکلے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے میکرون کے قافلے کو، جو فرانسیسی سفارت خانے کی جانب جا رہا تھا، روک دیا کیونکہ علاقے کی سڑکیں بند تھیں۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے فرانسیسی سفارت خانے تک فاصلہ تقریباً 1 میل تھا۔

سڑک کی بندش کا مظاہروں یا کسی احتجاج سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بلکہ اس کی وجہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔ ٹرمپ کا صدارتی قافلہ اس علاقے سے گزر رہا تھا جس کی وجہ سے نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر کا قافلہ روک دیا۔

جب میکرون کی گاڑی روکی گئی تو انہوں نے گاڑی سے اتر کر ایک پولیس افسر سے بات کی۔ افسر نے کہا معذرت، جناب صدر، میں معذرت خواہ ہوں۔ اس وقت سب کچھ بند ہے، اور ساتھ ہی اشارہ کیا کہ ٹرمپ کا قافلہ گزر رہا ہے۔

میکرون نے فوراً اپنا فون نکالا اور ٹرمپ کو فون کیا تاکہ انہیں اس غیر معمولی رکاوٹ کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے ٹرمپ سے کہا ’آپ کیسے ہیں؟ اندازہ لگائیں، میں ابھی سڑک پر کھڑا ہوں کیونکہ آپ کے لیے سب کچھ بند ہے‘۔ انہوں نے مذاق میں ٹرمپ سے کہا کہ ’راستہ صاف کروائیں‘۔

ٹرمپ نے میکرون کو کیا جواب دیا، یہ ظاہر نہیں کیا گیا، لیکن چند منٹوں بعد رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور پیدل چلنے والوں کو راستہ مل گیا۔ اس کے بعد میکرون اور ان کے ساتھی پیدل چلنے لگے۔ فرانسیسی صدر نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے اس وقت نکلے تھے جب انہوں نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جس پر اسرائیل نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

حالیہ دنوں میں فلسطین کو تسلیم کرنے والے دیگر بڑے ممالک میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال شامل ہیں۔ اب تک 156 ممالک فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز تیار، لاگت کتنی؟

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار