پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے اخراجات میں کمی ہو گی: جام کمال خان

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وہ اسلام آباد میں 7 آسیان ممالک کے سفرا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، برونائی، ویتنام اور میانمار کے سفرا شریک ہوئے۔ وزیر تجارت نے آسیان ممالک کو ٹیکنالوجی، ہنر اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آسیان کمپنیوں کے لیے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کئی ممالک پاکستانی معدنیات میں سرمایہ کاری سے مطمئن ہیں، وزیر تجارت جام کمال خان

جام کمال خان نے وفود کو پاکستان کی نئی تجارتی پالیسی، گاڑیوں کی درآمدی پالیسی اور ٹیرف میں اصلاحات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پہلی بار پاکستان میں ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن قائم کیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو شفاف اور تیز تر سہولت فراہم کی جا سکے۔

ملاقات میں آسیان ممالک کے سفرا نے پاکستان کی معاشی پیشرفت اور استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملائیشین سفیر نے پاکستانی کمپنیوں کو چِپ میکنگ انڈسٹری میں کردار دینے کی پیشکش بھی کی۔

سفرا نے مذہبی سیاحت، ہنر کے تبادلے اور سپلائی چین شراکت داریوں کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ اتفاق کیا گیا کہ تجارتی و ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا تاکہ خطے کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

سپریم کورٹ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار