’غزہ ہم آرہے ہیں‘، گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کے بعد سینیٹر مشتاق کا ویڈیو پیغام

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کے محصورین کی امداد کے عزم سے رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹرمشتاق احمد خان نے گزشتہ شب مبینہ طور پر بیڑے میں شامل کشتیوں پر اسرائیلی ڈرون حملوں کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

سینیٹر مشتاق کے مطابق گزشتہ رات 15 ڈرونز اور 10 حملوں سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو نشانہ بنایا گیا لیکن ان کا عزم توانا ہے اور وہ جھکیں گے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امدادی فلوٹیلا پر ڈرون حملے، دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

’ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہیں گے، ان شاءاللہ، گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔‘

انہوں نے حکومت پاکستان سے فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ تک پہنچنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ’غزہ ہم آرہے ہیں۔‘

اس سے قبل ایکس پر ہی اپنے ایک علیحدہ پیغام میں سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ قلیل وقت میں رات کی تاریکی میں 7 بار حملہ کیا گیا ہے کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکہ خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا اور مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ

’ریڈیو جام کر دیے گئے، مدد کے لیے کالز بلاک کر دی گئیں، فوری طور پر بین الاقوامی توجہ اور تحفظ درکار ہے، فلوٹیلا کو ہاتھ نہ لگاؤ، غزہ کی ناکہ بندی ختم کرو۔‘ـ

سینیٹر مشتاق احمد خان نے غزہ کے لیے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرنے کا نعرہ بلند کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘