ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ سری لنکا دوڑ سے باہر ہوگیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی پرستاروں نے شاہین آفریدی سے کیا التجا کی؟
شبمن گل نے بھی 29 رنز بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ریشاد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تنزیم حسن اور مستفیض الرحمان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
Bangladesh’s Playing XI, Bangladesh 🇧🇩 🆚 India 🇮🇳 | Match 16 | Super Four | Asia Cup 2025
24 September 2025 | 8:30 PM | Dubai International Cricket Stadium#Bangladesh #TheTigers #BCB #Cricket #AsiaCup #Cricket #TigersForever #AsiaCup2025 pic.twitter.com/RzGLViXUSs
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 24, 2025
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 19.3 اوورز میں 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ سیف حسن نے سب سے زیادہ 69 رنز اسکور کیے تاہم باقی بلے باز بھارتی باؤلرز کے سامنے ناکام دکھائی دیے۔ پرویز حسین ایمون نے 21 رنز بنائے جبکہ کوئی اور کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
🚨 Toss and Playing XI 🚨#TeamIndia have been put in to bat first with an unchanged team 🙌
Updates ▶️ https://t.co/bubtcR19RS#AsiaCup2025 | #Super4 pic.twitter.com/0YOdsY0vaX
— BCCI (@BCCI) September 24, 2025
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جسپریت بمرا اور ورون چکرورتی نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل اور تلاک ورما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔