امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: پاک فوج اور سعودی رائل لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان جاری تعاون کی ایک اہم کڑی ہے جو پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے امریکی جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقعے پر امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے دوطرفہ بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت
دورے کے دوران امریکی نیوی کا عملہ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں، تربیتی سیشنز اور مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور تجربات کا تبادلہ ہے۔
یہ 2 روزہ دورہ شمالی بحیرۂ عرب میں بحری مشق پر اختتام پذیر ہوگا جس میں یو ایس ایس وین ای۔ میئر اور پاک بحریہ کے جہاز مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 پر عملدرآمد کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش
یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ علاقائی امن، استحکام اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی ہے۔