’ہمیں پاکستان سے بہتر ہونا ہے‘، بھارت نے بڑی ڈرون مشقوں کا اعلان کردیا

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی فوج آئندہ ماہ بڑے پیمانے پر ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کے لیے ایک اہم فوجی مشق کرنے جا رہی ہے۔ یہ اعلان منگل کو ایک سینئر عسکری افسر نے کیا۔

یہ مشق اس پس منظر میں سامنے آ رہی ہے جب چند ماہ قبل پاکستان کے ساتھ تنازع کے دوران بڑی سطح پر ڈرونز اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کا استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟

بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ برائے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ایئر مارشل راکیش سنہا کے مطابق اس مشق کا نام ’کولڈ اسٹارٹ‘  رکھا گیا ہے، جو بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی ڈرون وار گیمز ہوگی۔

بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ برائے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ایئر مارشل راکیش سنہا

’یہ مشق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائے گی، جس میں دفاعی صنعت کے نمائندے اور محققین بھی شریک ہوں گے۔‘

ایئر مارشل سنہا نے کہا کہ اس مشق کے دوران ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی آزمائش کی جائے گی تاکہ فضائی دفاع کو مزید مضبوط اور جدید بنایا جا سکے۔

انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ ائیر مارشل اشوتوش ڈکشٹ نے بتایا کہ اس مشق میں مئی میں ہونے والے پاکستان تنازع کے دوران استعمال ہونے والے ڈرون وار فیئر کو بھی جزوی طور پر دہرانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام پر بھارتی ڈرون حملہ، سکھ اب کیا سوچ رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز بھارت کے نئے سُدرشن چکر ایئر ڈیفنس سسٹم کا بنیادی حصہ ہوں گے، جس میں طیارے اور کاؤنٹر ہائپرسونک سسٹمز بھی شامل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس میدان میں کام کر رہا ہے اور بہتر ہو رہا ہے، اس لیے ہمیں اس سے ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو 114 سال قید کی سزا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم

ایشیا کپ: راشد لطیف کو پاک-بھارت میچ میں فکسنگ کا خدشہ، پاکستانی بیٹنگ مشکوک قرار دے دی

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

ایشیا کپ، سیاسی بیان کے بعد سوریا کمار یادو مشکل میں، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دیں

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی