سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنما اور قانون دان سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری کو اپنے ملکیتی فلیٹ سے جوڑنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر ’انتہائی بیوقوفانہ اور بے بنیاد‘ ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بیان پر کہ عمران خان کو اگر واقعی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے تو پیشکش لانے والے کا نام بتایا جائے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بے معانی بات ہے، ہم جانتے ہیں کہ کیا بات ہوئی ہے اور کیا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے وہی مقدم ہے، اور ڈیل کی پیشکش تحریری صورت میں نہیں ہوا کرتی۔ لہٰذا اس بحث کو چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ خان صاحب نے جو مؤقف بیان کیا ہے وہی درست ہے۔

فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بات فلک جاوید کے وکیل نے بدھ کو بتائی۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ فلک جاوید کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے؟

فلک جاوید کے وکیل ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قانونی ٹیم کل لاہور ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فلک جاوید کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، اور اگر این سی سی آئی اے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتی ہے تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ ان کے مطابق کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے ان افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جنہوں نے ان کی ایڈیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔ عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا تھا کہ فلک جاوید نے یہ مواد تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وزیر اطلاعات نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی کی گئی اور ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کو فلک جاوید اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور عدالت کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ