پارلیمنٹ نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب قوانین سے متعلق ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا۔

قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں پیش کیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کا احترام کیا ہے تاہم آئین کے تحت قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شور مچایا گیا لیکن وقت نے ثابت کیا گیا کہ اگر یہ کسی جماعت کے لیے این آر او ہے تو وہ تحریک انصاف کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آمر کے بنائے گئے نیب قوانین کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیب قوانین میں مثبت ترامیم کیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ بات بڑی تکلیف دہ ہے کہ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں یہ لکھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لیے پارلیمنٹ قانون سازی نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ کوئی ادارہ یا شخص یہ قد غن نہیں لگا سکتا کہ پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp