چینی کمپنی بائٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کی ملکیت برقرار رکھے گی، رپورٹس میں انکشاف

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک کی امریکا میں فروخت اور نئے ڈھانچے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قانون سازوں کے اعتراض کے باوجود چین کی کمپنی بائٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کے بزنس آپریشنز کی بطور مالک برقرار رہے گی جبکہ ایپ کے ڈیٹا، مواد اور الگورتھم پر کنٹرول ایک نئی مشترکہ کمپنی کے پاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو اوریکل، سلور لیک اور دیگر سرمایہ کاروں پر مشتمل کنسورشیم کو فروخت کیا جائے گا تاکہ قومی سلامتی کے تقاضے پورے ہوں۔

تاہم اس مجوزہ ڈھانچے پر کانگریس میں سوالات اٹھنے کے امکانات ہیں کیونکہ 2024 کے قانون کے تحت بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز مکمل طور پر فروخت کرنے تھے بصورتِ دیگر ایپ پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی چین سے متعلق خصوصی کمیٹی کے چیئرمین جان مولینار نے کہا ہے کہ وہ اس ڈیل کا مکمل جائزہ لیں گے۔ ان کے مطابق قانون واضح طور پر بائٹ ڈانس اور کسی بھی نئے امریکی ادارے کے درمیان الگورتھم کے حوالے سے تعاون پر پابندی عائد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

رپورٹس کے مطابق نیا امریکی ڈھانچہ 2 حصوں پر مشتمل ہوگا۔ ایک مشترکہ کمپنی جو صارفین کے ڈیٹا اور الگورتھم کو کنٹرول کرے گی اور جس میں بائٹ ڈانس سب سے بڑا اقلیتی شیئر ہولڈر ہوگا جبکہ دوسری شاخ مکمل طور پر بائٹ ڈانس کی ملکیت میں رہے گی جو ای کامرس اور اشتہارات جیسے آمدنی پیدا کرنے والے شعبوں کو چلائے گی۔

نئے امریکی ٹک ٹاک کی مالیت تقریباً 14 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق بائٹ ڈانس امریکی آپریشنز کے بزنس اور بین الاقوامی روابط برقرار رکھے گا جبکہ ڈیٹا اور الگورتھم الگ کمپنی دیکھے گی۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹس بعد میں ہٹا دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟