ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔
بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے
5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں
ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی
بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب سے اہم ہوگا۔ ابھشیک نے اس ٹورنامنٹ میں شاہین کے پہلے اوورز میں کھل کر رنز بنائے ہیں اور دونوں مقابلوں میں انہیں چوکے چھکوں سے نشانہ بنایا۔
ابھشیک اس وقت ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ شاہین وکٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہین ماضی میں روہت شرما اور کے ایل راہل جیسے بڑے اوپنرز کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرچکے ہیں۔
سوریا کمار یادو بمقابلہ حارث رؤف
پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر برتری حاصل کی ہے۔ سپر4 میچ میں بھی یادو زیادہ نہ چل سکے۔ حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 اہم وکٹیں لیں۔ اگر سوریا اس بار رؤف کا دباؤ برداشت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بھارت کو مضبوط پوزیشن میں لے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟
فخر زمان بمقابلہ جسپریت بمراہ
پاکستانی جارح مزاج بیٹر فخر زمان اور بھارتی اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی ٹکر بھی دلچسپ رہے گی۔ بمراہ آج تک بین الاقوامی کرکٹ میں فخر کو آؤٹ نہیں کر سکے لیکن فخر نے بھی ان کے خلاف رنز بنانے میں زیادہ کامیابی نہیں پائی۔ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یادیں اب بھی تازہ ہیں اور یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔
ورون چکرورتی بمقابلہ صاحبزادہ فرحان
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ان کا سامنا بھارتی اسپنر ورون چکرورتی سے ہوگا جو پچھلے میچ میں وکٹ نہیں لے سکے لیکن رنز روکنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھنے میں مشکلات کا شکار دکھائی دیے لہٰذا یہ معرکہ بھارتی باولنگ حکمتِ عملی کے لیے نہایت اہم ہوگا۔
شبمن گل بمقابلہ صائم ایوب
پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب نے بیٹنگ میں خاص کارکردگی نہیں دکھائی مگر بولنگ میں ابتدائی وکٹیں لے کر ٹیم کو سہارا دیا ہے۔ شبمن گل ایک میچ میں ان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تھے لیکن اگلے مقابلے میں بھرپور جواب دیا۔ پاور پلے اوورز میں یہ ٹکراؤ میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ہاردک پانڈیا اور ابھشیک شرما کو سری لنکا کے خلاف میچ میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بمراہ اور شیوم دوبے بھی واپسی کریں گے۔ پاکستان نے حسن نواز کو دوبارہ شامل کرنے پر غور کیا مگر امکان ہے کہ وہ سپر4 والی کامیاب کمبی نیشن ہی برقرار رکھے گا۔
پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟