پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر پشاور جلسے میں لیڈرشپ کے خلاف نعرہ بازی ہوئی ہے تو یہ لمحہ فکریہ ہے، قیادت کو سوچنا چاہیے کیونکہ انہوں نے ہی عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ کیا قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ لیڈرشپ اور قوم میں فاصلہ پیدا ہو گیا ہے یا میرے بیانیے کو آگے لے کر نہیں چل رہی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور جلسے میں لیڈرشپ کے خلاف اگر نعرہ بازی ہوئی ہے تو یہ لمحہ فکریہ ہے قیادت کو سوچنا چاہیے کہ انہوں نے ہی عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ pic.twitter.com/Kzbi2Uw0KR
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) September 29, 2025
علیمہ خان سے متعلق اٹھنے والے سوالات پر سلمان اکرم راجا نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ علیمہ خان پارٹی امور میں کوئی براہِ راست دخل اندازی نہیں دیتیں، یہ ایک قسم کی تہمت ہے۔
انہوں نے کہاکہ علیمہ خان عمران خان کا پیغام بڑی وضاحت سے اور کسی ہچکچاہٹ کے بغیر بیان کرتی ہیں، اور عوام ان پر اعتبار کرتے ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہاکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو کہا ہے کہ میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ پارٹی معاملات کو چلائیں، پارٹی کا وجود انہی عہدیداران کی وجہ سے ہے۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو کہا ہے کہ میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوں وہ پارٹی معاملات کو چلائیں پارٹی کا وجود انہی عہدیداران کی وجہ سے ہے علیمہ خانم پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔ سلمان اکرم راجہ
انتشاریوں کو آج پھر خان صاحب نے تھپڑ رسید کر دیاpic.twitter.com/CSfeKTiNxh
— Shams Khattak (@Sh_am_92) September 29, 2025
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قیادت کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔