قطر نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد نیتن یاہو کی معافی کی تصدیق کرتے ہوئے آئندہ قطری خودمختاری کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کو سراہا ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ میں ہونے والے حملے پر معافی مانگ لی ہے۔
بیان کے مطابق دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے میں قطری شہری بدرولدوسری شہید ہوئے تھے، اسرائیلی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ قطری خودمختاری دوبارہ نشانہ نہیں بنے گی۔
یہ بھی پڑھیے: قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اسرائیل کی طرف سے ان یقین دہانیوں کو سراہتا ہے، قطری وزیراعظم نے امریکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
قطر نے اپنی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
قطر نے مزید کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لیے امریکی صدر کی حمایت کرے گا، بحرانوں کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔