پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے زیر اہتمام قومی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی پر منعقدہ سیمینار میں ماہرین نے کہا ہے کہ پالیسی کے مؤثر نفاذ سے ملک کی معیشت میں 7 تا 12 فیصد اضافہ اور 2030 تک 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی متعارف کرانے کا فیصلہ، فائدہ کیا ہوگا؟
’اے پی پی‘ کے مطابق سیمینار میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی اور زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اے آئی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
ماہرین نے زور دیا کہ پالیسی کی کامیابی شفافیت، شمولیت اور حکومت، نجی شعبے و تعلیمی اداروں کے قریبی تعاون پر منحصر ہے۔