وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشن کیے، جن میں 13 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بہادر فورسز نے ناکام بنایا ہے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں اور جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی ترقی اور امن و امان پر گفتگو
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں امن و ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔