بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریش راول کو اپنی نئی فلم ’دی تاج اسٹوری‘ کے تازہ موشن پوسٹر کے باعث تنازعے میں گھِرنے کے بعد اسے ہٹانا پڑ گیا۔
فلم کے جاری کردہ پوسٹر میں پریش راول تاج محل کا گنبد تھامے نظر آتے ہیں، جس کے اندر بھگوان شیو کا مجسمہ دکھایا گیا تھا۔ پوسٹر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور فلم پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ یہ تاج محل کی تاریخی حیثیت کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔
View this post on Instagram
پوسٹر کی بڑھتی ہوئی مخالفت کے بعد فلم کے ڈائریکٹر تشار امریش گوئل اور مرکزی اداکار پریش راول نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’دی تاج اسٹوری‘ کسی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا کسی مندر یا مسجد کے دعوے پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ محض تاریخی حوالوں پر مبنی ایک ڈرامہ ہے۔ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ فلم دیکھ کر اپنی رائے قائم کریں۔
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) September 29, 2025
واضح رہے کہ فلم کا ٹیزر اگست 2025 میں ریلیز ہوا تھا، جس میں پریش راول کو عدالت کے ایک سنجیدہ منظر میں دکھایا گیا تھا۔ تاہم تازہ پوسٹر نے فلم کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا اور تنازعے کے باعث پریش راول کو یہ پوسٹر ہٹانا پڑا۔
مزید پڑھیں: محبت کا آخری عجوبہ
تشار امریش گوئل کی تحریر و ہدایت کاری میں بننے والی فلم 31 اکتوبر 2025 کو ریلیز کی جائے گی، جس کے گانے اور بیک گراؤنڈ اسکور معروف موسیقار روہت شرما نے ترتیب دیے ہیں۔