نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، موسمیاتی اقدامات، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خارجہ نے سفیر ایچ ای انا لیپل کے لیے پاکستان میں کامیاب اور موثر خدمات کی خواہش بھی ظاہر کی۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔