وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ زیر غور ہوگا کہ خطے میں پیدا شدہ صورتحال میں حکومت کس طرح کا کردار ادا کرے۔
حکومت نے ایک بار پھر آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ 90 فیصد مطالبات کی منظوری کے باوجود حالیہ پرتشدد کارروائیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ دو باقی ماندہ مطالبات کی منظوری کے لیے کشمیر کے آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی اور اس حوالے سے مذاکرات کے لیے حکومت تیار ہے۔