مریم نواز نے پیپلز پارٹی کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے حالیہ بیان پر پیپلز پارٹی کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبے سے صاف انکار کردیا ہے۔

جمعرات کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب پنجاب پر حملہ ہوگا تو وہ ضرور جواب دیں گی اور اگر بطور وزیر اعلیٰ پنجاب وہ اپنی عوام کی وکالت نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں: ’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی اُس وقت بڑھ گئی جب سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے فراہم کرنے کے معاملے پر اختلاف ہوا۔ پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کی تجویز کو رد کر دیا، جبکہ مریم نواز نے فیصل آباد کے ایک تقریب میں نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے اعتراض کو بھی مسترد کردیا۔

منگل کے روز پیپلز پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں جماعتوں کو عوامی سطح پر ایک دوسرے پر تنقید نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیلاب کے دنوں میں انہیں کہا گیا کہ بیرونی دنیا سے امداد مانگیں، لیکن وہ اپنی عوام کو کاسہ لے کر دنیا کے سامنے نہیں کھڑا کرسکتیں اور نہ ہی ان کی عزت نفس پر سمجھوتہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، اپنا لہجہ درست کریں، قمر زمان کائرہ کا مریم نواز کو مشورہ

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا وہی ان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ انہوں نے بغیر نام لیے کہا کہ جنہوں نے بچوں کو ملک پر حملہ کرنے پر اکسایا، ان کے اپنے بچے بیرونِ ملک بیٹھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سفارش اور دھاندلی پر فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ پنجاب میں اب امتحانی مراکز فروخت نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اللہ اور پھر پنجاب کے عوام کو جوابدہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت

ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جہدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں

زیادہ استعمال پر زیادہ فیس، اسنیپ چیٹ کی صارفین کے لیے نئی پالیسی

ویڈیو

میں خان صاحب کو پرانے زمانے سے جانتا ہوں،آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے! ڈمی مبشر لقمان

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

لالو کھیت کا لعل۔۔ عمر شریف

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟